حسن روحانی کا نیوکلیئر تحقیق و ترقی کو توسیع دینے کا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

تہران، 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے 6 ستمبر سے اپنی نیوکلیئر تحقیق اور ترقی کو توسیع دینے کا اعلان کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مسٹر روحانی نے چہارشنبہ کی شب ایک پریس کانفرنس میں جوہری تحقیق اور ترقی کے پروگرام کو توسیع دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے میں ‘جوائنٹ کمپری ہینسو ایکشن پلان’ کے ذریعہ مقرر جوہری تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں پر سے پابندیاں ہٹائے گا، جو ‘جوائنٹ کمپری ہینسو ایکشن پلان’ کے نام سے جانا جاتاہے ۔انہوں نے کہا، ‘‘ایران کی توانائی آرگنائزیشن آف ایران (اے ای یوآئی) کو جو بھی تکنیکی ضرورت ہے ، اس پر فوری طور پر تحقیق اور فروغ دینے کے لئے کہا جائے گا اور جوہری معاہدے میں موجود سبھی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔انہوں نے کہا، “ہم بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں اور ایک پرامن اسٹرکچر کے اندر رہتے ہوئے تکنیکی طور پر جو کچھ بھی ضرورت ہو گی اسے مکمل کریں گے ’’۔روحانی نے کہا ہے کہ نیوکلیئر معاہدہ پر ایران اور یوروپی فریقوں کے درمیان بات چیت میں پیش رفت کے باوجود معاہدے کے تحت ایران کے مفادات سے متعلق اب تک آخری سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے ۔ لہذا ایران جوہری معاہدے کے لئے اپنے وعدوں کو کمتر کرنے کے لئے تیسرا قدم اٹھائے گا، اور جلد ہی اس کا اعلان کرے گا۔