حسن روحانی کے بھائی کو 5سال کی سزا

   

Ferty9 Clinic

تہران،2اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)ایران کی ایک عدالت نے ملک کے صدر حسن روحانی کے بھائی کو بدعنوانی معاملہ میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو بدعنوانی سمیت مختلف مقدمات کا سامنا ہے ۔ایک کیس میں عدالت نے ایرانی صدر کے بھائی کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔حسین فریدون کو دیگر الزامات کے تحت مزید سزا ملنے کا امکان ہے ، حسین فریدون صدر حسن روحانی کے خصوصی معاون بھی ہیں۔ایرانی عدالت نے ابتدائی طور پر جاریہ برس مئی میں حسن روحانی کے بھائی کو بدعنوانی معاملات میں سزا سنائی تھی لیکن اس وقت سزا کی مدت نہیں بتائی گئی تھی۔ بھائی کی سزائے قید پر سزا پر صدر روحانی کا ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے ۔