حسن شیخ محمد نئے صدر منتخب صومالیہ

   

موغا دیشو : صومالی قانون سازوں نے بالآخر نئے صدر کا انتخاب کر لیا ہے۔ سیاسی کشمکش اور آپسی جھگڑوں کی وجہ سے پندرہ ماہ کی تاخیر سے انتخابات ہوئے، جس میں موجودہ صدر محمد عبداللہ محمد کو اقتدار میں رہنے کی بڑی امید تھی۔صومالیہ میں 15 مئی اتوار کے روز حسن شیخ محمد کو نیا صدر منتخب کر لیا گیا اور اس طرح دوسری بار اقتدار میں ان کی واپسی ہوئی۔پانچ برس قبل وہ دوسری مرتبہ کے لیے انتخابات میں ناکام ہو گئے تھے۔ایک برس سے زیادہ تاخیر کے بعد ہونے والے ان صدارتی انتخابات میں، تین راو?نڈز کی ووٹنگ کے بعد رن آف میں، حسن شیخ محمد نے موجودہ صدر محمد عبداللہ محمد کو شکست دے دی۔ نو منتخب صدر نے رن آف میں 214 ووٹ حاصل کیے جبکہ محمد عبداللہ محمد کے حق میں صرف 110 ووٹ ہی پڑے۔ارکان پارلیمان اور سینیٹرز جنہوں نے نئے صدر کا انتخاب کیا، وہ قبیلے کے رہنماؤں کے منتخب کردہ مندوبین کے ذریعہ منتخب ہوئے تھے۔