حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حسن نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 39 سالہ عبدالبشیر خاں جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور حسن نگر علاقہ کا ساکن تھا اس شخص کی صحت مسلسل خراب رہتی تھی جو خرابی صحت سے پریشان تھا۔ اس کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر بشیر خان نے مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ بات پولیس راجندر نگر نے بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔