بھوپال ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں اہم سیاسی قائدین اور اعلیٰ افسران کو بعض خواتین کے ذریعہ حسن کے جال میں پھنسا کر بلیک میل کئے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے تشکیل شدہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سنجیو شامی کو آج ہٹا دیا گیا۔ سائبر سل کے اسپیشل ڈائرکٹر راجندر کمار نئے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔ یہ بلیک ملنگ کا ریاکٹ حال ہی میںبے نقاب ہوا تھا۔ خواتین نے 30 کروڑ روپئے میں 4 ہزار ویڈیو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔