سیالکوٹ ۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی ہندوستانی اہلیہ سامعیہ خان پاکستان پہنچ گئی، سسرال پہنچنے پر پھولوں کی پتیوں کا سرخ قالین بچھا کر سامعیہ خان کا استقبال کیا گیا۔کرکٹر حسن علی کی ہندوستانی اہلیہ سامعیہ آرزو کا گوجرانوالہ میں سسرالی گھر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔ گیٹ سے کمرے تک سرخ پھولوں کا قالین بنایاگیا جس پر چلتے ہوئے حسن علی کی اہلیہ اپنے کمرے میں داخل ہوئیں۔ اس کمرے میں بھی ہر طرف پھول ہی پھول تھے۔ بستر پر پھولوں کے ذریعے خوش آمدید لکھاگیا۔ کمرے میں حسن علی اور سامعیہ کی شادی کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ سامعیہ آرزو اورحسن علی کی شادی 20 اگست کودبئی میں ہوئی تھی، جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ حسن کے گھر آئی ہیں۔ حسن علی کی 20 اگست کو سامعیہ خاں سے دبئی میں نکاح ہوا تھا ۔سامعیہ خان نے اہل خانہ کیساتھ رات کا کھانا کھایا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سامعیہ خان 5 دن تک پاکستان میں قیام کریں گی۔