کشن گنج ۔بہار کے کشن گنج میں بی جے پی یووا مورچہ کے سابق جنرل سکریٹری راکیش گپتا خوبصورتی کے جال میں پھنس کر 35 لاکھ روپے سے محروم ہو گئے۔ بی جے پی لیڈر نے اپنے ساتھ ہونے والے دھوکہ دہی کے واقعے کے بعد ہنگامہ کھڑا کردیا۔ راکیش نے حال ہی میں شہر کے گنگا بابو چوک کی رہنے والی اشیکا سے شادی کی تھی اور شہر کے لوگوں کے لیے ایک شاندار دعوت کا اہتمام بھی کیا تھا۔شادی کے کچھ دنوں بعد راکیش گپتا کی بیوی کچھ دنوں کے لیے اپنے میکے چلی گئی۔ اس دوران کچھ لوگوں نے بی جے پی لیڈر کو بتایا کہ ان کی بیوی ان کے ساتھ دھوکہ دے رہی ہے۔ اشیکا نے پہلے بھی کسی اور سے شادی کی تھی اور اب اس نے بنگال میں ایک اور نوجوان سے شادی کر لی ہے، لیکن بی جے پی لیڈر نے لوگوں کی بات نہیں سنی۔ اسی دوران رہنما کو دوسرے نوجوان سے شادی کا ثبوت ملنے پر ان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی جس کے بعد وہ اپنے سسرال گئے اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بی جے پی رہنما راکیش گپتا نے بتایا کہ ایک سال قبل ان کی اشیکا سے شناسائی ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔