نئی دہلی : سینئر انڈین انفارمیشن سرویس آفیسر حسیب الرحمان ملک نے وزارت و اطلاعات و نشریات حکومت ہند کے محکمہ ڈی اے و ی پی میں آج ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ اس باوقار عہدہ پر فائز پہلے مسلم آفیسر ہیں ۔ بہار کے گیا ضلع سے تعلق رکھنے والے ۵۹؍ سالہ حسیب الرحمان ملک 1983ء بیچ کے سینئر آئی آئی ایس افسر ہیں ۔اور ملک کے ممتاز بیورو کریٹ میں شمار کئے جاتے ہیں ۔
حسیب الرحمان حکومت ہند کے ریجنل پبلسٹی آفیسر کی حیثیت سے گیا ڈیوژن میں ۲۰؍ سال تک خدمات انجام دیں ۔ اس کے علاوہ دوردرشن پٹنہ میں نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دئے ۔آل انڈیا ریڈیو کلکتہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز رہے ۔ چار سال تک ہندوستان کے کا بڑا خبار مانا جانے والا سینک سماچار کے ایڈیٹر ان چیف بھی رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ کئی اعلی عہدو ں پر بھی فائز رہے ہیں ۔ او ر اب ایک قدم او رآگے بڑھتے ہوئے انہو ں نے ڈی اے وی پی کے ڈائریکٹربن گئے ہیں۔