چسٹرلی اسٹریٹ: ہندوستان کے خلاف ابتدائی دو ٹسٹ مقابلوں کیلئے انگلش ٹیم میں شامل کئے جانے والے اوپنر حسیب حمید نے اپنی شمولیت کو درست ثابت کرتے ہوئے یہاں ہندوستان کے خلاف کھیلے جارہے تین روزہ مقابلہ میں 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔ کنٹری الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے حسیب نے 246 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکو ر کی جس کی بدولت میزبان ٹیم نے ہندوستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بنائے جانے والے 311 رنز کے جواب میں 220 رنز کا اسکور بنایا ۔ ہندوستان کیلئے پہلی اننگز میں کے ایل راہول نے شاندار سنچری اسکور کی تھی جبکہ دوسری اننگز کا آغاز چٹیشور پجارا اور ماینک اگروال نے کیا ۔ اس وارم اپ مقابلہ میں محمد سراج نے 13 اوورس کی بولنگ میں 32 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔