حیدرآباد ۔ حسینی علم علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں اشرار کی ٹولی نے مسلم نوجوانوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ طالب محمد عاطف ساکن کبوتر خانہ حسینی علم کل رات دیر گئے اپنے رشتہ کے بھائیوں محمد شہباز ، محمد ابراہیم اور ایک دوست محمد عبید کے ہمراہ ایک رشتہ دار سلمان کی منگنی جو اعظم منزل فنکشن ہال فتح دروازہ میں منعقد کی گئی تھی میں شرکت کے بعد مکان واپس ہو رہے تھے کہ 5 افراد پر مشتمل ایک ٹولی نے علاقہ گولہ کھڑکی میں محمد عاطف کی موٹر سائیکل کو روک دیا اور بحث کے بعد اس پر حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں محمد ابراہیم زخمی ہوگیا اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔ حسینی علم پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ڈی سریکانت گوڑ نے اس سلسلہ میں شکایت کرنے پر اشرار کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔