حسین ساگر اور معظم جاہی مارکٹ کو

   

ونائک ساگر اور ونائک چوک قرار دینے کی کوشش ، عوام کا شدید ردعمل
حیدرآباد ۔8 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی ریاستوں میں مسلم ناموں کی تبدیلی کی مہم کا اثر حیدرآباد میں دیکھا جارہا ہے۔ تلنگانہ میں قدم جمانے بی جے پی نے حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر کا اعلان کیا اور اب حسین ساگر کو ’ونائک ساگر‘ کا نام دیا گیا ۔ سوشیل میڈیا پر بی جے پی اور بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی سے حسین ساگر کا نام تبدیل کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ہر سال گنیش جلوس کے موقع پر اتسو سمیتی نے بھاگیہ نگر و ونائک ساگر جیسے ناموں کے استعمال کا آغاز کیا۔ حد تو یہ ہوگئی کہ جلوس کے استقبال کے معظم جاہی مارکٹ کو ’ونائک چوک‘ کے نام سے پکارا جارہا ہے۔ بی جے پی اور اتسو سمیتی نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ مہم چھیڑ رکھی ہے تاکہ عوام حسین ساگر پہنچ کر مورتیوں کا وسرجن کریں۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرکے پی او پی سے تیار مورتیوں کے وسرجن کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بی جے پی اور اتسو سمیتی کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے حکومت نے خاموشی اختیار کرلی اور بلدیہ کی جانب سے وسرجن کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ بی جے پی اور اتسو سمیتی نے چلو ونائک ساگر کے عنوان سے سوشیل میڈیا پر اپیل کی ہے۔ عوام اور خاص طور پر سیکولر ذہنیت والے افراد نے ناموں کی تبدیلی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ر