حسین ساگر جھیل کے قریب لیک فرنٹ پارک کی تعمیر

   

حیدرآباد 19ستمبر(یواین آئی) وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے حسین ساگر جھیل کے اطراف حیدرآباد میٹروڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا) کی جانب سے خوب صورت لیک فرنٹ پارک تعمیر کیاگیا ہے ۔ ایکس پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے نشاندہی کی کہ جل وہار کے قریب د س ایکڑ اراضی پر یہ پارک تعمیرکیاگیا ہے جس کا افتتاح اندرون چند دن ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام یہاں پہنچ کر چہل قدمی سے لطف اندوز ہوں گے ۔