حسین ساگر میں آکسیجن کی سطح میں اضافہ کے لیے اقدامات

   

سانس لینے میں آسانی
آبی زندگی کی بقا کے لیے درکار اقل ترین ڈیزالڈ آکسیجن سطح پوری ہوگئی
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : پولیوشن کنٹرول بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے حسین ساگر سے متعلق حال میں جاری کئے گئے فیگرس میں ایک اچھا رجحان ظاہر ہوا ہے ۔ اس میں ڈیزالڈ آکسیجن (DO) سطح تقریبا 4mg/Litre دیکھی گئی ۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق ڈی او 4mg/Litre کی اقل ترین درکار سطح تک مستحکم ہے جو پانی میں رہنے والے جانوروں کی بقا کے لیے درکار سطح ہے ۔ حسین ساگر میں ڈی او سطح کو ایک طریقہ کار کے ذریعہ جسے بائیو ریمیڈئیشن کہا جاتا ہے مستحکم بنایا گیا ۔ ذخیرہ آب میں جب آلودگی ہوتی ہے تو DO سطح کم ہوسکتی ہے ۔ آبی زندگی کی بقاء کے لیے ڈیزالڈ آکسیجن (DO) بہت ضروری ہے ۔ آبی زندگی کی بقا کے لیے کم از کم 4mg/Litre کی ڈی او سطح ضروری ہوتی ہے جب کہ 7 to 8mg/Litre کی سطح کو بہت اچھی سمجھا جاتا ہے ۔ 4mg/Litre پر بھی آکسیجن سیچوریشن 70 فیصد سے زیادہ رہے گا ۔ بائیو ریمیڈئیشن میں ، مائیکرو بس جیسے بیکٹریا کو پانی کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس طریقہ کار میں بیکٹریا کا اضافہ ہوتا ہے جو آلودگی پیدا کرنے والوں کو کھا جاتا ہے جس سے بدبو کم ہوتی ہے اور ذخیرہ آب کی اوپری سطح پر DO کی سطح میں بہتری آتی ہے ۔ حسین ساگر جھیل میں بائیو ریمیڈئیشن کو پہلی مرتبہ چند ماہ قبل شروع کیا گیا تھا جب یہ معلوم ہوا کہ ڈی او سطح 4mg/Litre سے کم ہوگئی ہے جو آبی زندگی کی بقاء کے لیے خطرہ کا باعث ہے ۔ لیک پولیوشن کنٹرول کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ ’ یہ ایک اڈوانسڈ طریقہ کار ہے ترقی یافتہ ممالک میں اسے پہلے ہی سے استعمال کیا جارہا ہے ۔ اسے حال میں ہندوستان میں شروع کیا گیا ، گجرات اور اترپردیش جیسی ریاستوں میں اس طریقہ کار کو اختیار کیا جارہا ہے ۔۔