حسین ساگر میں گنیش وسرجن پر 6 ستمبر کو عدالت کا فیصلہ

   

حکومت اور گنیش اتسو سمیتی سے تجاویز طلب، آلودگی سے بچاؤ کا مشورہ
حیدرآباد۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حسین ساگر میں گنیش وسرجن پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔ ایڈوکیٹ وینو مادھو نے وسرجن پر پابندی کی اپیل کرتے ہوئے مفاد عامہ کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ گنیش وسرجن کے موقع پر پابندیوں اور دیگر تحدیدات سے متعلق فیصلہ کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔ حکومت ، گنیش اتسو سمیتی اور درخواست گزار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ علحدہ علحدہ طور پر تحدیدات کے بارے میں سفارشات اور تجاویز پیش کریں۔ عدالت نے کہا کہ کورونا کی صورتحال اور آلودگی میں اضافہ کوپیش نظر رکھتے ہوئے تحدیدات عائد کی جائیں۔ عدالت نے کہا کہ عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے۔ عدالت نے تجویز پیش کی کہ گنیش مورتیوں کا وسرجن حسین ساگر کے بجائے مقامی سطح پر کیا جانا چاہئے ۔ اجتماعی وسرجن کی صورت میں حسین ساگر کو آلودگی سے بچانے کے اقدامات کئے جائیں ۔ عدالت نے کہا کہ تمام فریقین سے تجاویز حاصل کرتے ہوئے 6 ستمبر کو احکامات جاری کئے جائیں گے۔ R