حسین ساگر پر لائیٹ اینڈ ساؤنڈ لیزر شو کا آغاز

   

حیدرآباد میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی مساعی
حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے تاریخی حسین ساگر اور اہم سیاحتی مرکز پر آج ایک منفرد لیزر پر مبنی لائیٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا آغاز ہوا ہے۔ ’’ دی کوہ نور اسٹوری‘‘ کے ٹائٹل سے یہ لیزر شو تیار کیا گیا جس کا افتتاح مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کیا۔ سنجیویا پارک میں خصوصی گیلری قائم کی گئی ہے۔ لائیٹ اینڈ ساؤنڈ شو میں مشہور تاریخی کوہ نور ہیرے کی تاریخ بیان کی جائے گی جو اصلیت میں تلنگانہ کا اثاثہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں سیاحتی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔ لائیٹ اینڈ ساؤنڈ پروگرام میں تقریباً 1000 سے زائد ٹیچرس کو شامل کیا گیا ہے اور انتہائی عصری طریقہ سے سیاحوں کیلئے جاذب نظر اور تفریح کا سامان رہے گا۔ لیزر شو کیلئے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ حسین ساگر کے دامن میں گیلری اور روف ٹاپ ریسٹورنٹ میں 800 تا 1000 مہمانوں کی گنجائش رہے گی۔ لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم کیلئے مشہور اداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ حسین ساگر میں واٹر فاؤنٹین قائم کیا گیا ہے 260 فیٹ بلند ہے۔ عہدیداروں کو امید ہے کہ نئی تبدیلیوں سے حیدرآباد میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔1