حسین ساگر پر ماسکو جیسا برج تعمیر ہوگا

,

   

حیدرآباد 21 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کی تاریخی حسین ساگر جھیل پر بھی اب ایک برج پی وی این آر مارگ کی جانب سے بنایا جائیگا جو جھیل کے اوپر سے گذارا جائیگا ۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس کی تعمیر کو جاریہ سال کے ختم تک مکمل کرلیا جائیگا ۔ شہری ترقیات کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار کو ٹوئیٹر پر ایک صارف کی جانب سے تجویز ملی تھی ۔ تجویز میں کہا گیا تھا کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود
V
شکل کے برج کی طرز پر حسین ساگر جھیل پر بھی برج تعمیر کیا جائے جو حسین ساگر کے اوپر گذارا جائے ۔ اس تجویز پر اروند کمار نے کہا کہ پی وی این آر مارگ ( نیکلس روڈ ) پر اسی طرز کا ایک برج تعمیر کیا جا رہا ہے جو حسین ساگر کے اوپر سے گذارا جائیگا اور اس کا کام جاری ہے جسے جاریہ سال کے ختم تک مکمل کرلیا جائیگا ۔ ٹوئیٹر پر صارف نے ماسکو میں موجود برج کی تصویر شئیر کرکے سوال کیا کہ کیا اس طرح کی کوئی کوشش ٹینک بنڈ پر ہوسکتی ہے جس کے جواب میں اروند کمار نے کہا کہ اسی طرح کا برج حسین ساگر جھیل پر نیکلس روڈ کی جانب تعمیر کیا جا رہا ہے جسے جاریہ سال کے ختم تک مکمل کرلیا جائیگا ۔