حسین ساگر کی حفاظتی دیوار منہدم 200 مکانات زیر آب

   

حیدرآباد /27 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر میں مسلسل موسلادھار بارش کے بعد حسین ساگر کی حفاظتی دیوار منہدم ہوگئی جس سے تقریباً 200 مکانات زیر آب آگئے ۔ جمعہ کے اولین ساعتوں میں ایم ایس مقطعہ علاقہ میں حسین ساگر کا پانی داخل ہوگیا ۔ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا ۔ اس واقع میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ڈیساسٹرز ریسپانس فورس نے کئی علاقوں میں سڑکوں پر جمع پانی کو نکالنے کی کوشش کی ہے ۔ شہر میں مئیر نے بھی ایم ایس مقطعہ کا دورہ کیا ۔ پرانے شہر میں ایک دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا اور ایک اسکول کی دیوار بھی گر گئی جس سے دو کاروں کو نقصان پہونچا ۔