حیدرآباد ۔ 4 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکوٹک بیورو نے ایک سال سے حشش آئیل کا کاروبار کرنے والے ایک شاطر کو گرفتار کرلیا۔ جوبلی ہلز پولیس کے ساتھ کی گئی مشترکہ کارروائی میں پولیس نے 30 سالہ آر جگدیش ریڈی ساکن مادھاپور متوطن گنٹور کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 3لاکھ روپئے مالیتی 82 حشش آئیل کی بوتلیں اور ایک موبائل فون کو ضبط کرلیا۔ جگدیش ریڈی ریاست آندھراپردیش سے حشش آئیل کی خریداری کرتے ہوئے حیدرآباد میں گراہکوں کو فروخت کررہا تھا۔ زیادہ مقدار میں نشیلی حشش آئیل کو خرید کر اپنے علاقہ میں فروخت کررہا تھا اور زائد قیمت میں فروخت کرتے ہوئے منافع حاصل کررہا تھا۔ ایک خفیہ اطلاع کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکوٹک بیورو نے جوبلی ہلز پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں جگدیش ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ع