حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون پولیس نے حشش آئیل منتقل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 1770 گرام حشش آئیل اور موبائیل فون ضبط کرلیا جن کی مالیت 8 لاکھ 95 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ ایسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے بوئن پلی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 31 سالہ ساہو سونو ساکن انجیا نگر اولڈ بوئن پلی اور 20 سالہ بنڈاری روی ساکن ایل بی نگر کو گرفتار کرلیا۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ ساہو سونو اور بنڈاری روی تیجا کے علاوہ مفرور ملزم گری آپس میں ساتھی ہیں اور نشہ کرنے کے عادی بتائے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گری آندھرا پردیش کے ایجنسی علاقہ سے گانجہ کی خریداری کرتے ہوئے حیدرآباد میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ان تمام کو سابقہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں دونوں نے گری سے رابطہ کیا اور حشش آئیل حاصل کیا اور اپنے استعمال کے علاوہ اس حشش آئیل کو فروخت کرنے کی کوشش میں تھے۔ ٹاسک فورس کے مطابق گری سے رابطہ کرنے پر گری نے آندھرا پردیش کے راجیش کا پتہ دیا اور ان دونوں نے حشش حاصل کرلیا اور بوئن پلی کے علاقہ میں گاہک کے منتظر تھے کہ انہیں ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ع