حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) حشمت پیٹ کے علاقہ میں پولیس کی جانب سے آج کارڈن سرچ آپریشن منعقد کیا گیا۔ہریجن بستی اور وڈر بستی میں کئے گئے اس آپریشن کی نگرانی ڈی سی پی بالا نگر محترمہ پدمجا نے کی جس میں اے سی پی پیٹ بشیرآباد کے علاوہ انسپکٹران پولیس ،13 ایس آئی اور130 پولیس ملازمین شامل تھے۔ اس دوران پولیس نے ان دونوں بستیوں میں 300 تا400 مکانات کی تلاشی لی ۔ ایک کار کو ضبط کیا۔ دوپہر تین بجے تا شام 5 بجے کی گئی اس کارروائی میں پولیس نے 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور مقامی عوام نے پولیس سے مسائل پیش کئے۔