ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے پالیسی ریٹ کو مسلسل نویں مرتبہ برقرار رکھنے کی وجہ سے اتار چڑھاؤ سے گزرنے کے بعد کاروبار کے آخر میں سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی تیزی گنواکر آج نصف فیصد سے زیادہ گرکر بندہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 581.79 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد گر کر 78886.22 پوائنٹس رہ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 180.50 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد گر کر 24117.00 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.44 فیصد گر کر 46626.09 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.16 فیصد گر کر 0.16 پوائنٹس رہا۔