حصول تلنگانہ کیلئے ہم سب کی جدوجہد اور کارکردگی ملک کیلئے نمایاں

   

Ferty9 Clinic

کلکٹریٹ میں پولیس سلامی، کانفرنس ہال میں صحافیوں سے خطاب

عادل آباد ۔3جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ تحریک کی 14سالہ جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے تلنگانہ قیام کے بعد تلنگانہ حکومت کی چھ سالہ کارکردگی کو ملک کی سطح پر نمایاں اہمیت کا حامل گورنمنٹ وہپ مسٹر گمپا گووردھن نے قرار دیا ۔ موصوف مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں پُرہجوم میڈیا سے مخاطب تھے ۔ قبل از انہںو نے دفتر ضلع کلکٹریٹ کے احاطہ میں یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی عمل میں لایا ۔ پولیس سلامی حاصل کرنے کے بعد کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں میڈیا سے مخاطب ہوکر ریاستی حکومت کی جانب سے جاری عوامی فلاح و بہبودگی کی مختلف اسکیم جن میں وظیفہ جسمانی معذورین ، وظیفہ بیواگان ، معمر افراد ، تنہا خاتون ، شادی مبارک اسکیم اور میناریٹیز طلبہ کیلئے انگلش میڈیم ریسیڈنشیل اسکولس کے قیام کو ملک کی سطح پر واحد اسکیم قرار دیتے ہوئے اس کو کافی اہمیت کا حامل قرار دیا ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خدمات کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کو سنہری تلنگانہ بنانے میں چیف منسٹر کی کارکردگی کو مثالی کارکردگی قرار دیا ۔ اس موقع پر عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا ، رکن اسمبلی راتھوڑ باپو راؤ ، ضلع پریشد صدر مسٹر میناریٹی راتھوڑ ، ضلع کلکٹر شریمتی سری دیواسینا ، ضلع ایس پی مسٹر وشنو ایس واریئر ، ایڈیشنل کلکٹر شریمتی جی سندھیا رانی ، مسٹر ڈیوڈ ، ٹی آر ایس پارٹی ریاستی قائد مسٹر یونس اکبانی ، اے راجنا کے علاوہ دیگر سیاسی و سرکاری عہدیداران بھی موجود تھے ۔ قبل از گورنمنٹ وہپ مسٹر گمپا گووردھن نے مستقر عادل آباد میں موجودہ تلنگانہ تلی مجسمہ ، تلنگانہ شہدا ، پروفیسر جے شنکر کے مجسمہ پر پرچم کشائی کرنے کے علاوہ انہیں خراج عقیدت کے پھول پیش کئے ۔