حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) روزگار کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک بے روزگار نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 32 سالہ کرن جو طالب علم تھا ۔ آصف آباد علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ طالب علم روزگار کی تلاش میں آصف آباد سے حیدرآباد منتقل ہوا تھا ۔ اور اپل کے علاقہ میں قیام پذیر تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ طالب علم مسلسل روزگار کی تلاش میں تھا ۔ لیکن کرن کو ملازمت حاصل نہیں ہو رہی تھی ۔ جو روزگار کا موقع تھا وہ اس سے ناخوش تھا ۔ اور قابلیت کے لحاظ سے روزگار کا تقابل کر رہا تھا جس میں مسلسل ناکامی ہو رہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔