حیدرآباد۔/18 اپریل، ( سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں ناکامیی سے ایک بے روزگار نوجوان نے خودکشی کرلی۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ راج شیکھر جو ایرہ گڈہ علاقہ میں رہتا تھا نظام آباد کا متوطن بتایا گیا ہے۔ یہ نوجوان ہوٹل مینجمنٹ کا کورس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی تلاش میں تھا جو مسلسل ناکامی سے دل برداشتہ ہوگیا تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔