ڈان اسکول میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیڈ مظہرالدین حسینی کا خطاب
حیدرآباد۔ 28 اگست (پریس نوٹ) اپنے مقصد کو پانے کیلئے سخت محنت و لگن کی ضرورت ہے۔ طلباء و طالبات حصول علم کیلئے بھرپور توجہ دیں اور سخت محنت کریں۔ صبح جلد اُٹھنے کی عادت ڈالیں اور فجر کے بعد کچھ دیر کیلئے ہی ترجمہ کے ساتھ قرآن شریف کی تلاوت کے بعد اپنے کاموں کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار جناب سید مظہرالدین حسینی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیڈ امریکہ نے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رفاہی خدمات انجام دینے والے مشہور ادارہ SEED امریکہ کے ذمہ دار جناب مظہرالدین حسینی نے طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ والدین، اساتذہ اور بزرگوں کا ادب و احترام کریں۔ انہوں نے اپنے تجربات و مشاہدات پیش کرتے ہوئے دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے جدوجہد کرنے کی نصیحت کی۔ ڈاکٹر غلام عباس احمد نے اپنے صدارتی خطاب میں سیڈ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور سید مظہرالدین حسینی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر ڈان ایجوکیشن انسٹیٹیوشنس کی ستائش کی جو طلباء صلاحیتوں کے فروغ کیلئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ جماعت ہشتم کی طالبہ ولایت خاتون نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔