حضرت امام ابو محمد جعفر صادق ؓ

   

Ferty9 Clinic

حافظ صابر پاشاہ
تاریخِ اسلام کے سنہرے اوراق میں اگر کسی ایسی ہستی کا ذکر ملتا ہے جو نسب کی پاکیزگی، علم کی وسعت، کردار کی عظمت اور صداقت کی پہچان کا حسین امتزاج ہو تو وہ عظیم المرتبت امام، حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔ آپ گلستانِ اہلِ بیت کے وہ مہکتے ہوئے پھول ہیں جن کی خوشبو صدیوں سے قلوب و اذہان کو معطر کر رہی ہے۔ آپ کا نام جعفر، کنیت ابوعبد اللہ اور لقب صادق تھا، جو آپ کے کردار کی سچائی اور گفتار کی پاکیزگی کی زندہ دلیل ہے۔ آپ، حضرت امام محمد باقر ؓکے صاحبزادے اور حضرت حسین بن علی ؓکے پڑپوتے ہیں۔آپ کو یہ شرف حاصل ہے کہ والد کی طرف سے علوی و فاطمی اور والدہ کی طرف سے صدیقی ہیں۔ یہ وہ عظیم خصوصیت ہے جو اُمت میں اتحاد، محبت اور اعتدال کا عملی پیغام دیتی ہے۔اسی حقیقت کو آپ خود نہایت دلنشیں انداز میں بیان فرمایا کرتے تھے کہ:مجھے جتنی امید حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شفاعت سے ہے، اتنی ہی امید حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شفاعت سے بھی ہے، کیونکہ انہوں نے مجھے دو مرتبہ جنا ہے۔حضرت امام جعفر صادقؓ کی حیاتِ مبارکہ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ علم، نسب، تقویٰ اور اخلاق جب یکجا ہو جائیں تو ایک ایسی شخصیت جنم لیتی ہے جو صدیوں بعد بھی زندہ رہتی ہے۔ آپ اہلِ بیت کے سچے نمائندہ، صحابہؓ کے قدر دان، اور اُمتِ مسلمہ کیلئےاتحاد و ہدایت کا مینار ہیں۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اہلِ بیتِ اطہار کے اخلاق کو اپنائیں، ان کے علم سے روشنی حاصل کریں اور ان کے راستے کو اپنی زندگی کا راستہ بنائیں۔کیونکہ جو اہلِ بیت سے وابستہ ہوگیا، وہ کبھی گمراہ نہیں ہو سکتا۔
حضرت امام جعفر صادق ؓ کی پوری زندگی اتباعِ قرآن و سنت کا عملی نمونہ تھی۔