سنگاریڈی ۔8 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبد الرحمن اکمل ملنگی قادری معشوقی جرنلسٹ سنگاریڈی و خلیفہ حضرت سید شاہ حیدر بلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین درگاہ معشوق ربانی رح کے پریس نوٹ کے مطابق ورنگل عرس جا گیر کریم آباد میں جگر گوشہ محبوب سبحانی حضرت حافظ سیدنا شاہ جلال الدین قادری جمال البحر معشوق ربانی ثانی بغدادی سبعہ قادریہ کا 470 واں عرس شریف بصد عقیدت و احترام 11 اور 12 جنوری کو منعقد ہوگا۔11 جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء جلسہ عظمت مصطفی و عظمت اولیاء اللہ ہوگا اور بعد جلسہ، جلوس صندل اولیٰ گڑھی جدید سے رات 9 بجے برآمد ہوگا۔ 12 جنوری بروز پیر صندل ثانی عرس و چراغاں اور قصیدہ بردہ شریف و نعتیہ محفل منعقد ہوگا۔ عرس شریف تقاریب کی نگرانی حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری درگاہ معشوق ربانی ؒ اور برادر سجادحضرت سید شاہ علی قادری المعروف عبید بابا کریں گے۔ 11 جنوری کوجلسہ عظمت مصطفی و اولیاء اللہ کو مولانا مفتی سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی القادری اور مولانا مفتی سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی حیدر آباد بطور مہمان مقرر خطاب کریں گے۔ جبکہ مولانا الحاج خواجہ جعفر العابدین رضوی القادری، مولانا سید شرف الدین رضوی القادری، مولانا سید شاہ مخدوم محی الدین قادری معشوقی، مولانا محمد صدیق معصوم نقشبندی ورنگل، مولانا میر ادریس علی رفاعی القادری اعجاز بیابانی، مولانا مفتی محمد شرف الدین ثقافی مصباحی بانی و ناظم دار العلوم حنفیہ غریب نواز ورنگل، مولانا محمد سلیم اشرف معشوقی بانی و مہتم مدرسہ کنز الایمان ورنگل بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔مولانا سید خواجہ معین الدین قادری عامری حمد باری تعالی اور جناب سید شجیع حاشر قادری خلیفہ نوید بابا رسالت مآب میں ہدیہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مولانا محمد حسام الدین رضوی القادری معشوقی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ 11 اور 12 جنوری 2026 بعد نماز مغرب بمقام گڑھی جدید عرس جاگیر ورنگل میں لنگر معشوقیہ برائے خاص و عام کا اہتمام ہوگا۔ محبان اولیاء سے عرس شریف تقاریب میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔
