سالانہ عرس شریف میں مقامی رکن اسمبلی کی شرکت
جڑچرلہ ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی جڑچرلہ ’’جنم پلی انیرودھ ریڈی‘‘ نے آج سید ناحلیم شاہ ؒ حضرت کلیم شاہ ؒ کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر آج بعد نماز ظہر بارگاہ پہنچ کر پھول کی چادریں پیش کیں۔ ان کے ہمراہ سابق چیرمین وقف بورڈ محبوب نگر و سینئر کانگریس پارٹی قائد جناب غوث ربانی کے علاوہ دیگر مقامی کانگریس پارٹی قائدین سینکڑوں کی تعداد میں حضرت سیدناحلیم شاہ ؒ حضرت سیدنا کلیم شاہ ؒ پر ہر سال کی طرح اس سال بھی لحاظ بلا مذہب و ملت کے ساتھ بادے پلی میں واقع اس بارگاہ میں حاضری دیکر چادریں اور گل چڑھائیں۔ اس موقع پر بارگاہ کے ذمہ داران نے امن و سلامتی کے لئے رقت انگیز دعا کی۔ اس سہ روزہ عرس شریف بڑے پیمانے پر منایا گیا ۔ پہلے دن غسل بعد مغرب صندل مالی دوسرے دن چراغاں محفل سماع بارگاہ میں ممتاز قوال حیدرآباد نے رات دیر گئے شب محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا اور آج دعائے ختم القرآن بعد نماز فجر کا اہتمام کیا گیا۔ بعد اس کے تمام حاضرین کے لئے تناول طعام کا عام طریقہ سے ہر سال کی طرح اس سال بھی معقول انتظام کیا گیا۔