حیدرآباد۔14اگسٹ(راست) فرزند سابق دیوان بارگاہ خواجہ غریب نوازؒ حضرت خواجہ سید غیاث الدین چشتی اپنے مختصر دورہ حیدرآباد کے لئے شہر پہنچ چکے ہیں۔ حضرت کا قیام حویلی منجھلی بیگم شاہ علی بنڈہ میں رہے گا ۔ وہ حیدرآباد میں 27 اگسٹ تک قیام کریں گے اور دوران قیام مختلف تقاریب اور بارگاہوں میں حاضری دیں گے۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ مضافاتی و نواحی علاقو ںمیں کئی درگاہوں اور خانقاہوں نے حضرت خواجہ سید غیاث الدین چشتی کو عرس و صندل کے علاوہ دیگر تقاریب میں مدعو کیا ہے۔ مریدین و معتقدین جو ان سے ملاقات کے خواہشمند راست فون نمبر 9461592786 پر ربط کریں ۔
