حضرت شیخ اکبرؒ دنیائے تصوّف کے امام تھے

   

مسجد کریم اللہ شاہ میں مولانا غوثوی شاہ کا خطاب
حیدرآباد ۔28 ڈسمبر (راست) جناب مجاہد علی کی قراء ت سیس ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد بمسجد کریم اللہ شاہ ،بیگم بازار بتاریخ27ڈسمبر2019ء عمل میں آیا جس میں کثرت سے لوگوں نے شرکت کی ۔ مولانا عبد الرفیق جنید ی ،جناب کریم محی الدین مولانا روشن نے حضرت شیخ اکبر ابن عربی ؒ اور حضرت مچھلی والے شاہ ؒ کی اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مصر وعرب ،دمشق وشام ،ہند وپاک کے علاوہ کئی ممالک اسلامیہ جیسے بیروت وغیرہ میں حضرت شیخ اکبر ابن عربی ؓ کو امام الصوفیا اور امام الموحدین کے نام سے آج بھی یاد کیا جاتا ہے اور اُنکی تصانیف آج بھی بیروت ومصر اور اندلس میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ان کی تعلیمات اور وحدۃ الوجود کا نظریہ قرآن وحدیث کے عین مطابق ہے خود حضرت شیخ اکبر ؒ سے ان کی تمام زندگی میں کبھی نماز قضاء نہیں ہوئی اور آج بھی انکے نام لیوا سے کبھی کوئی نماز قضا نہیں ہوتی ۔ اسی طرح حضرت مچھلی والے شاہ ؒ کی ذاتِ بابرکت تھی جنکے معتقدین میں بانی جامعہ نظامیہ حضرت انوار اللہ شاہ ؒحضرت مولانا الیاس برنیؔ ؒحضرت محمد حسین ناظم ونپرتی ؒ مولانا مناظر احسن گیلانی ؒکے علاوہ حیدرآباد کے کئی نامور امراء جیسے نواب سعید جنگ افسر جنگ مہاراجہ کشن پر شاد وغیرہ بھی آپکی خدمت میں ایستادہ رہتے ۔اعلیٰ حضرت مولانا پیر غوثی شاہؒ حضرت مچھلی والے شاہؒ کے خلیفہ وجانشین تھے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالرفیق جنیدی، جناب کریم محی الدین اور مولانا روشن نے حضرت شیخ اکبر ابن عربی اور حضرت مچھلی والے شاہ کی اسلامی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا جو 27 ڈسمبر 2019ء کو مسجد کریم اللہ بیگم بازار میں عمل میں آیا۔ جناب مجاہد علی نے قرأت سے جلسہ کا آغاز کیا۔مولانا غوثوی شاہ ؔنے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جس طرح قرآن میں انبیاءؐ کے تذکروں سے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے اسی طرح بزرگانِ دین کی یاد منانے سے ان کے تذکروں سے ایمانی وروحانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔تصوف کی دنیا میں حضرت شیخ اکبر ابن عربی ؒ آیت مِنْ آیاتِ اللہ تھے‘اُنکے ماننے والوں میں حضرت اِمام نوویؒ حضرت امام سُبکی ؒ حضرت جلال الدین سیوطیؒ مولانا روم ؒعلامہ ابن کثیرؒ اور حضرت مجددِّالف ثانی ؒ قابلِ ذکرہیں۔ حضرت شیخ اکبر ابن عربی ؒکی دیڑھ ہزار کتابوں میں فتوحاتِ مکّیہ اور فُصوصؔ الحکم عالم اسلام میں مقبول خاص وعام ہے ۔اعلیٰ حضرت پیر غوثی شاہ ؒ اُنکے معنوی خلیفہ وجانشین تھے، مولانا نے عوام النّاس سے حضرت شیخ اکبر ؒ اور حضرت مچھلی والے شاہ ؒ کی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کی جناب شاہد پیراںؔ ،خالد ؔپاشاہ، فاتح شاہؔ اور اکرام شاہؔ نے عوام کا شکریہ اداکیا اور سلام بہ خیر الانامؐ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر حضرت شیخ اکبر ؓ کی تفسیرمعارف التنزیل کی اشاعت عمل میں آئی جو سورہ والضحی تا والعصر کی شرح ہے جس کو مولانا غوثوی شاہ نے ترجمہ کیا ہے۔