سنگاریڈی۔ 18؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت فتح خان صابری میاں مجذوبؒ سنگاریڈی کے زیر اہتمام حضرت فتح خان صابری میاں مجذوبؒ سنگاریڈی کا 140 واں عرس شریف تقاریب 20جنوری کو آغاز ہوگا جس کا آج صدردرگاہ انتظامی کمیٹی حضرت فتح خان صابری میاں مجذوبؒ جناب الحاج غلام صمدانی ، جناب محمد نصیب الدین سکریٹری ، جناب وزیرعلی جوائنٹ سکریٹری ، جناب واجد علی خازن ، جناب محمد عادل اسسٹنٹ خازن ، جناب محمد رضی الدین رکن ، جناب سید وزارت علی رکن ، جناب محمد عارف رکن ، جناب محمد خسرواحمد رکن ، جناب محمد علی رکن ، جناب محمد خالد رکن کے ہاتھوں پوسٹر رسم اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر جناب الحاج غلام صمدانی صدرانتظامی کمیٹی درگاہ حضرت فتح خان صابری میاں مجذوبؒ نے کہا کہ حضرت فتح خان صابری میاں مجذوبؒکا 140 واں عرس شریف 20 جنوری تا 22 جنوری بروز پیر ، منگل اور چارشنبہ منایا جائے گا ، آج تین روزہ عرس شریف تقاریب کا پوسٹر رسم اجراء انجام دیاگیا۔ 20 جنوری بروز پیر بعد نماز عصر صندل شریف جامع مسجد سنگاریڈی سے برآمد ہوکردرگاہ شریف پہنچے گا۔ بعد نمازعشاء صندل مالی کی ادائیگی کے بعد 9 بجے شب جلسہ ” فیضان اولیاء ” زیر سرپرستی الحاج محمد وزیر علی معتمد انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت فتح خان صابری میاں مجذوبؒ اور زیرنگرانی الحاج محمد غلام صمدانی صدرانتظامی کمیٹی حضرت فتح خان صابری میاں مجذوبؒ منعقدہوگا جس میں حضرت سید نوری شاہ ثانی جانشین سلسلہ عارفیہ نوریہ حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔