حضرت محمد ؐ کی پیروی میں ہمارے اخلاق کے تقاضے

   

ایم ایس کے تین روزہ سالانہ’اخلاق شو’ کا طلباء کا متاثر کن مظاہرہ

حیدرآباد : 29جنوری ( پریس نوٹ ) ایم ایس کریئٹیو اسکول بڑے پیمانہ پر تین روزہ ‘اخلاق شو 2025’ کا انعقاد کررہا ہے۔ یہ سالانہ پروگرام طلباء میں اخلاقی اقدار اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مقصد سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال تقریب کا موضوعAkhlaaq towards Prophet Mohammed SWS اخلاق شو کا انعقاد للیتا کلا تھورانم، پبلک گارڈنز، نامپلی حیدرآباد میں کیا جا رہا ہے۔اخلاق شوکو اسٹیج پرفارمنس اور اسٹالز ڈسپلے کے ذریعے پیش کیا جا تا ہے جس میں ایم ایس کے طلباء کو والدین اور سرپرستوں کے علاوہ عوام الناس کو شرکت کی دعوت ہے۔ شو کے پہلے دو دن یعنی29 اور30 جنوری، کو پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت کے طلباء اور پہلی جماعت سے لے کر پانچویں جماعت تک کی طالبات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ جس میں مرد اور خواتین دونوں کو شرکت کی دعوت ہے۔ اس شو کے تیسرے دن یعنٰی 31 جنوری ایم ایس کے چھٹی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کی طالبات کے لئے مختص ہے۔’اخلاق شو 2025 ‘ کے لئے ایم ایس کریئٹیو اسکولس کے طلباء و طالبات نے اسٹالز کو اس طرز پر ترتیب دیا ہے جو اس کے اس سال کے موضوع ‘ حضرت محمدِ ؐ کی پیروی کے تئیں ہمارے اخلاق’ کو اجاگر کرتا ہے۔ اس موقع پر حضرت محمدِ مصطفیٰ ؐ کے بچپن اور آپ ؐ کی حیات مبارکہ کے مختلف ادوار اور اس کے ذریعہ آپ ؐکے بے مثال اخلاقی پہلووں کو پیش کیا گیا ‘اخلاق شو 2025’ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے طلباء میں تربیت پر مبنی عصری معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے عزم کا ایک حصہ ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو طلباء میں اخلاقی اقدار کو نکھارتے ہوئے انہیں ایک ذمہ دار شہری بننے کی طرف راغب کرتا ہے ۔