حضرت مولانا سید عطن شہاب مہدوی کا انتقال

   

حیدرآباد 31 مئی ( راست ) فرقہ مہدویہ کی برگزیدہ شخصیت و ممتاز عالم دین سراج ملت حضرت مولانا سید عطن شہاب مہدوی صاحب کا اتوار 31 مئی کی دوپہر اچانک انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 87 برس تھی ۔ وہ بحرالعلوم حضرت مولانا سید محمود شہاب الدین کاشف میاں صاحب کے فرزند و جانشین اور علامہ حضرت سید نصرت صاحب کے نبیرہ تھے ۔ حیدرآباد کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں اور بیرون ملک میں حضرت کے مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد نے ان کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ وہ سابق میں مرکزی انجمن مہدویہ کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی علما ‘ مشائخین ‘ سرکردہ شخصیتوں ‘ سیاسی قائدین ‘ مریدین و عقیدتمندوں نے ان کی رہائشگاہ پہونچ کر ان کے فرزند و جانشین حضرت سید محمود شہاب کاشف میاں کو پرسہ دیا ۔ نماز جنازہ پیر یکم جون کو صبح 7 بجے مسجد مولوی صاحب چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین حظیرہ حضرت بندگی میاں شاہ نصرت لال گڑھی شاہ میر پیٹ ضلع رنگا ریڈی میں عمل میں آئیگی ۔تفصیلات کیلئے 6303633029 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔