حضرت مولانا معزالدین ترکی کے عرس شریف سے آغاز

   

کوہیر /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر میں واقع درگاہ حضرت مولانا معزالدین ترکیؒ کے 765 ویں عرس شریف کا29 ڈسمبر تا 31 ڈسمبر آغاز ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر محمد شوکت علی صدر درگاہ کمیٹی محمد اعجاز بھنڈاری خادم درگاہ کی اطلاع کے مطابق 29 ڈسمبر بروز جمعہ کو بعد نماز عشاء جلسہ سیرت اولیاء اور سرکاری صندل پیش کیا جائے گا ۔ 30 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء قوالیوں کا پروگرام ہوگا اور اسی روز ہیرامن صندل کے ساتھ ساتھ بیدر بیس نوجوانوں کا صندل پیش کیا جائے گا اور بعد نماز فجر قرآن خوانی فاتحہ کے بعد دعوت طعام خاص و عام کا اہتمام کیا جائے گا ۔ 31 ڈسمبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے کشتیوں کا مقابلہ ہوگا جس میں کرناٹک ، مہاراشٹرا ، آندھراپردیش کے علاوہ حیدرآباد کے مشہور پہلوان حصہ لیں گے اور بعد نماز عشاء قوالی کا پروگرام ہوگا اور اسی شب قریشی برادری کے صندل کی ادائیگی عمل میں لائے جائے گی ۔ محمد شوکت علی صدر درگاہ کمیٹی نے زائرین سے خواہش کی ہے کہ وہ قبرستان کا احترام کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ اس موقع پر محمد عبدالحفیظ بھنڈاری ، محمد ارشد علی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔