حضرت وطن کا کلام اہل تصوف کے لیے عظیم سرمایہ

   

ڈاکٹر سیدنا سیف الدین سے مولانا پیر نقشبندی کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : فرقہ بواہیر کے عالمی روحانی رہنما حصرت سیدنا مفدل سیف الدین سے 28 اکٹوبر کو حسینی ولا ریڈہلز حیدرآباد میں مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارث سرکار وطن چشتی چمن نے ملاقات کی ۔ 30 منٹ کی اس ملاقات کے دوران دونوں روحانی شخصیتوں نے ہندوستان میں صوفیائے عظام کے امن و بھائی چارگی اور آپسی بھائی چارگی کے استحکام کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو دور حاضر میں ناگزیر قرار دیا ۔ مولانا پیر نقشبندی نے سیدنا صاحب سے عالمی قرآنی و روحانی مہم کے اہتمام میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قرآن مہم کا آغاز سن 1990 میں آپ کے والد بزرگوار حضرت سیدنا محمد برہان الدین کی موجودگی میں ہوا تھا ۔۔