حیدرآباد ۔ یکم اگست (سیاست نیوز) ٹی آر ایس میں رکن خاتون ساز کونسل بننے کے خواہشمندوں میں اس بات سے مایوسی پائی جاتی ہے کہ ریاستی حکومت حضورآباد اسمبلی ضمنی چناؤ کے انعقاد تک خاتون ساز کونسل کی ایم ایل اے کوٹہ کی چھ خالی نشستوں کے لئے چناؤ کرانا نہیں چاہتی ہے۔ کے سی آر حکومت اندیشہ مند ہے کہ اگر حضورآباد ضمنی چناؤ سے پہلے کونسل کے چناؤ کرادیئے گئے تو ٹکٹ سے محروم ٹی آر ایس قائدین حضورآباد اسمبلی چناؤ مہم میں کوئی سرگرمی نہیں دکھائیں گے۔ کونسل کے لئے ٹکٹ کی خواہش میں ٹی آر ایس قائدین حضورآباد اسمبلی چناؤ مہم میں زیادہ سرگرمی دکھائیں گے۔