کریم نگر۔/18 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے 17 نومبر جمعرات کی رات حضورآباد اے سی پی آفس کا معائنہ کیا۔ حضورآباد اے سی پی وینکٹ نے پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ کمشنر نے اے سی پی آفس میں موجود مختلف قسم کے ریکارڈ کی تفصیلی جانچ کی ۔اس پروگرام میں انسپکٹر رامچندر راؤ، وی سرینواس، جناردھن اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا۔