حضورآباد سرکاری دواخانہ کے ریکارڈس کا معائنہ

   


حضورآباد /5 جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حضورآباد سرکاری دواخانہ میں ضلعی وکسینیشن افسر ڈاکٹر ساجدہ صاحبہ نے اچانک دورہ کرتے ہوے تمام ریکارڈ کا معائنہ کیا چھوٹے بچوں اور ان کی ماں کی ٹیکہ اندازی کے بارے میں معلومات حاصل کیں چہارشنبہ سے ۔میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جویریہ میڈم کی ہدایات کے مطابق علاقہ کے تمام بچوں کو مناسب طریقے سے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے یا نہیں اس پر عہدہ داروں سے معلومات حاصل کیں ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر چندو، کمیونٹی ہیلتھ آفیسر ساجد حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایجوکیٹر پنجالا پرتاپ رویندر اے ایس یو منی شوبھا وینکٹیش نے شریک رہے۔