حضورآباد سیاسی سرگرمیوں کے مرکز میں تبدیل

,

   

ٹی آر ایس ، بی جے پی ، کانگریس کا ایڑی چوٹی کا زور ، 30 اکٹوبر کو رائے دہی
حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) اسمبلی حلقہ حضورآباد ریاست کے سیاسی سرگرمیوں کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ پرچہ نامزدگیوں کی دستبرداری کے بعد ٹی آر ایس بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے جہاں انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے ۔ وہی ایک دوسرے پر سبقت لے ج انے کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرچکی ہیں ۔ کابینہ سے برطرفی اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجانے کے بعد بی جے پی امدیوار حلقہ اسمبلی حضورآباد میں سرگرم ہوچکے ہیں ۔ ایٹالہ راجندر کا استعفی منظور ہوتے ہی حکمران ٹی آر ایس بھی سرگرم ہوگئی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے حضورآباد کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار جی سرینواس یادو کو کامیاب بنانے کی ضمہداری ٹی آر ایس کے ٹریبل شوٹر ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کو دے دی ہے ۔ وزراء ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ پارٹی کے اہم قائدین حضورآباد کے مختلف علاقوں میں کیمپ کرتے ہوئے پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ دفوسری طرف بی جے پی بھی اپنی ساری طاقت حضورآباد پر جھونک دی ہے ۔ دوباک اسمبلی حلقہ میں حکمران ٹی آر ایس سے نشست چھین لینے میں اہم رول ادا کرنے والے سابق رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی کو ہی حضورآباد کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ گذشتہ عام انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پرمقابلہ کرتے ہوئے 60 ہزار ووٹ لینے والے کوشک ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کیب عد کانگریس پارٹی انتخابی مہم میں کافی پیچھے رہ گئی ہے ۔ انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے بعد کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔ نوجوان طبقہ اور خواتین کو لبھانے کیلئے ہر پارٹی ان کیلئے یا تو وعدے کر رہی ہے یا وعدوں پر عمل آوری نہ ہونے کا حکومت پر الزام عائد کر رہی ہیں ۔ دسرہرہ تہوار کے بعد تینوں پارٹیوں نے اپنی پنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ن

حضورآباد کے اگزٹ پول پر امتناع
حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ضلع کلکٹر کریم نگر و ریٹرننگ آفیسر حضورآباد اسمبلی حلقہ ضمنی انتخابات آر وی کرنن نے اگزٹ پول سروے پر امتناع عائد کدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتناع 30 اکٹوبر کی شام 7.30 بجے تک نافذ رہے گا تب تک پرنٹ و الکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشیل میڈیا میں اگزٹ پول جاری کرنے کی اجامت نہیں رہے گی ۔ سنٹرل الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگزٹ پول جاری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے انتباہ دیا ۔ ن