حضورآباد ۔17۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضورآباد کے صحافیوں میں رہائشی زمینات کے پٹہ جات ایم ایل سی و گورنمنٹ وہپ۔ پڈی کوشک ریڈی کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ رکن اسمبلی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ایم پی ڈی او آفیس میں صحافیوں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی خاطرکڑی جدوجہد کے بعد عہدیداروں پر دباو بناتے ہوئے پروسیڈنگ بنوائے ۔کوشک ریڈی نے 83 صحافیوں کو مربع 121گز پر مشتمل رہایشی زمین کے دستاویز حوالے کئے صحافیوں میں خوشی لہر دوڑ گئی جو قابل ستائیش ہے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کے ہمراہ ریوینو ڈویڑن آفیسر راجو ایم پی ڈی آو رانی مونسپل چیر پرسن گندے رادھیکا ذیڈ پی ٹی سی بکا ریڈی تحصیلدار اقلیتی قائد امجد خان وغیرہ موحود تھے۔