حضورآباد میں دلتوں کو سہولیات کیلئے لائحہ عمل تیار کریں:کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

حضورآباد اسمبلی حلقہ کے تمام دیہاتوں میں ابتدائی سہولیات کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے تخمینی رپورٹ کی پیش کشی کی ضلع کلکٹر کریم نگر آر . وی . کرنن نے عہدیداران کوہدایت دی۔بروز چہارشنبہ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں پنچایت راج ، ٹرانسکو ، انجینئرنگ عہدیداران ایم پی ڈی او ، ایم پی او ، گرام پنچایت سکریٹری کے ہمراہ دلت واڑے میں ابتدائی سہولیات کی فراہمی کے متعلقہ امور پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورآباد اسمبلی حلقہ میں 139 دلت واڑے ہیں ، حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ہر گرام پنچایتی میں متعلقہ سرپنچ ، پنچایت سکریٹری ، پنچایت راج اے ای ، ٹرانسکو اے ای ، مقامی نوجوانان ریٹائرڈ ملازمین ، ریسورس پرسن دلت واڑے کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیں۔ دلت واڑے میں سی سی روڈ ، ڈرینیج ،اسٹریٹ لائیٹ ، مکانات کے اوپر سے گذرنے والے ایچ. ٹی بجلی کے لائن کے متعلقہ جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات کو رجسٹر میں درج کریں۔ دیہاتوں میں دلتوں کے اراضیات کے متعلقہ مسائل کو ریوینیو وفد کے ذریعہ حل کے لئے اقدامات کی ہدایت دی۔ ورنگل اربن کلکٹر راجیو گاندھی ہنومنتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورآباد اسمبلی حلقہ کے دلت واڑے میں ابتدائی سہولیات کی فراہمی کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ دلتوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کرتے ہوئے حل کے لئے اقدامات کی متعلقہ سرپنچوں کو ہدایت دی۔ پنچایتی راج انجینئرنگ ان چیف سنیو راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورآباد اسمبلی حلقہ میں ہر گرام پنچایتی کے دلت واڑے میں ابتدائی سہولیات کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل کی تیاری کے لئے ہر گرام پنچایتی کے لئے ایک اے ای ، 2 تا 3 ڈی ای ، منڈل کو ایک ای ای کی تعیناتی کی صلاح دی۔ متعلقہ انجینئر متعلقہ گرام پنچایتی سکریٹری کے تعاون کے ساتھ دلت واڑے میں سی سی روڈ ،ڈرینیج، اسٹریٹ لائیٹ، کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لئے اگلے دو دنوں میں تخمینی رپورٹ پیش کریں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال ، ٹرینی کلکٹر میانک میتھل ، ضلع پنچایتی عہدیدار بوچیا ،، پنچایت راج ٹرانسکو انجینئروں ، ایم پی ڈی او ، پنچایت سکریٹری و دیگر نے شرکت کی۔