حضورآباد میں نامکمل ترقیاتی کاموں کو پورا کیا جائے گا

   

Ferty9 Clinic

سابق وزیر نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب کرنے ہریش راؤ کی اپیل

حضورآباد ۔ریاستی وزیر مال مسٹر ٹی ہریش رائو نے حضورآباد اسمبلی علاقہ کے ایلندہ کنٹہ منڈل میںپرجا آشیرواد پروگرام میں شرکت کی۔ حضورآباد کیمپ سے بائیک ریالی سے ایلندہ کنٹہ پہنچے وہاں سیتاراما لنگیشورم مندر میں پوجا کی اور جلسہ میں شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے سابق وزیر پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ سابق وزیر اس علاقہ سے 7 مرتبہ وزارت کے قلمدان پر تھے لیکن عوام کے لئے کچھ کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے انہیں 4 سال قبل چار ہزار بیڈ ڈبل بیڈ روم کی منظوری دی تھی لیکن ایک ڈبل بیڈروم بھی تعمیر نہیں کیا جبکہ ان کے ساتھ دوسرے وزراء کو بھی منظوری دی گئی اور وہاں ڈبل بیڈ روم بناکر ضرورت مندوں کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی4ہزار ڈبل بیڈ روم کی منظوری دی گئی اور میںنے تین ہزار پانچ سو ڈبل بیڈ روم مکمل کرکے ان ضرورت مند افراد کو پورے عزت واحترام کے ساتھ حوالے کیا۔ لیکن حضورآباد میں کیوں ڈبل بیڈ روم نہیں دیئے گئے۔ اگر اس علاقہ سے ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹی آر یس پارٹی قائد جی سرینواس کوکامیاب کریں تو ماباقی کام جو سابق وزیر نے نامکمل رکھے تھے ان سب کاموں کو ہم پورا کریں گے۔ مسٹر ہریش راؤ نے کہاکہ آج سابق وزیرحکومت کی فلاح وبہبودی کاموں کو بیکار کہہ رہے ہیں جبکہ ان اسکیمات سے عوام بہرہ ور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایٹالہ راجندر کامیاب ہوئے تو جو ناممکن ہے ایک فرد کی ہی کامیابی ہوگی لیکن ٹی آر ایس پارٹی کی جیت سے اس علاقہ میں فلاح بہبودی ہوگی۔ اگر ایٹالہ راجندر کامیاب ہوئے تو صرف حزب اختلاف کے قائد ہونگے لیکن وزارت ان کو نہیں ملے گی جبکہ انہوں نے وزارت میں رہتے ہوئے کچھ کام نہیں کیا تو صرف ایم ایل اے رہ کر کیا کام کریں گے جبکہ بی جے پی کے قائد بنڈی سنجے کو بحیثیت رکن پارلیمنٹ کامیاب کرائے لیکن انہوں نے کچھ کام نہیں کیا، ہاں کیا پٹرول کے قیمتوں میں اضافہ کیا، بی ایس این ایل کے ملازمین کو نکال دیا اور دیگر ایرپورٹ ، ریلوے کو بیچ دیا، مہنگائی کو بڑھادیا، یہ کام کیا اب اسی بی جے پی پارٹی سے ایٹالہ راجندر کامیاب ہوئے تو وہ وہی کام کریں گے جو بی جے پی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی آسمان چھورہی ہے، اس علاقہ کا ایک موضع سرسیٹھ ہے جس کو سابق وزیر ایٹالہ راجندر اپنے ماتحت میں لیا تھا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایٹالہ راجندر نے کچھ کام کیا ؟ ۔ آج عوام خوشحال ہیں تو صرف حکومت کی اسکیمات کی وجہ سے۔ آج کالیشورم سے پانی کی سیرابی ہورہی ہے سابق میں پانی کیلئے ایل ایل ڈی میں جاکردھرنا دینا پڑتا تھا، گڑبڑ ہوتی تھی، پولیس میںکیسس ہوتے تھے لیکن آج ویسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان سکون کے ساتھ زراعت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے کام ہیں جیسے اس علاقہ میں اسکولس اور خواتین کے لئے مہیلا بھون کی تعمیر کرائی جائے گی۔ انہوں نے سابق وزیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی پر الزام لگارہے ہیں کہ ہماری پارٹی کے لوگ روپیہ خرچ کررہے ہیںجبکہ کئی ہزار گھڑیاں تقسیم کی گئیں،کوکر ،کوکمبر لاکھوں کے روپیوںکے منگائے گئے جبکہ سابق میں انہوں نے کبھی ایک گھڑی بھی تقسیم کی جو آج وہ کررہے ہیں کیونکہ ان کو یقین ہوگیا کہ وہ اس علاقہ سے ناکام ہوں گے اس لئے جلدی بازی کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میں بائیں بازو کا قائد ہوں لیکن سیدھے ہاتھ کے ہاتھ میں سر خم تسلیم کردئے ہیں یہی ہے ان کی خواہش صرف اپنے ذاتی مقصد کے لئے بی جے پی میں شامل ہوئے۔ جس پارٹی سے پھلے پھولے اسی پارٹی سے د غا بازی کی۔ آج ہمارے عظیم قائد جن سے سیاسی تعلیم حاصل کی ان سے ہی بے عزتی سے بات کررہے ہیں۔ ہمارے اندر تہذیب ہے۔ اس پرجا آشیرواد پروگرام میں نو منتخبہ ایم ایل سی پڈی کوشک ریڈی نے بھی مخاطب کیا۔ شہ نشین پر حضورآباد ضمنی انتخابات کے پارٹی قائد گلو سرینواس اور حضورآباد جمی کنٹہ ،کملاپور،وینی ونکا،ایلندہ کنٹہ کے ٹی آر یس پارٹی کارکنان، میونسپل چیرمن، سرپنچ ، ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی اور زرعی کمیٹیوں کے صدر ورکن وارڈ کونسلرس کثیر تعداد میں موجود تھے۔