حضورآباد میں کانگریس کے باغی امیدوار کی دستبرداری

   

فیلڈ اسسٹنٹس کی تائید حاصل کرنے کی مساعی
حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حضورآباد کے ضمنی چناؤ میں کانگریس کے باغی امیدواروں کو مقابلہ سے دستبردار کرانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے کانگریس امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے بی لنگا ریڈی سے ربط قائم کرتے ہوئے کانگریس کے سرکاری امیدوار بی وینکٹ کے حق میں دستبرداری کی ترغیب دی ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے گاندھی بھون میں لنگا ریڈی سے بات چیت کی اور انہیں تیقن دیا کہ پارٹی انہیں موزوں مقام دے گی۔ واضح رہے کہ بی وینکٹ کو امیدوار بنائے جانے سے مقامی قائدین میںکسی قدر ناراضگی ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے مہیش کمار گوڑ کو ذمہ داری دی کہ وہ ناراض قائدین سے ربط قائم کرتے ہوئے انہیں دستبرداری کی ترغیب دیں۔ حضورآباد میں حکومت سے ناراض کئی فیلڈ اسسٹنٹس نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ کانگریس پارٹی فیلڈ اسسٹنٹس کو کانگریس کے حق میں دستبردار ہونے کی ترغیب دے رہی ہے۔ر