حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حضورآباد حلقہ میں تمام ووٹرس کو ٹیکہ دینے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسمبلی حلقہ میں 80 فیصد ٹیکہ اندازی مکمل ہوچکی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ سے قبل تمام ووٹرس کو ٹیکہ دینے ہدایت دی ہے ۔ جس کے پیش نطر اکٹوبر کے پہلے ہفتہ تک حضورآباد اسمبلی حلقہ کے تمام رائے دہندوں کو کورونا ویکسن کا پہلا ڈوز دینے کا نشانہ تیار کرکے کام کیا جارہا ہے ۔ الیکشن کمیشن سے جاری فہرست رائے دہندگان میں جملہ ووٹرس کی تعداد 2,36,283 لاکھ ہے ۔ جن میں 1,90,825 لاکھ روائے دہندوں کو کورونا ویکسن کا پہلا ڈوز دے دیا گیا ہے ۔ اور ساتھ ہی 64,915 ہزار رائے دہندے دوسرا ڈوز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ماباقی افراد کو 8 اکٹوبر سے قبل پہلا ڈوز دینے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ن