حضورآباد میں کوریئر کے نام پر سرقہ کا ریاکٹ بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

آن لائن آرڈر کے سامان کو نکال کر وزنی پتھر ڈال دیا جاتا تھا، ملزمین گرفتار

حضورآباد : کریم نگر ضلع ،سیداپور منڈل کے نیرلا کلیان، اانگونی وکاس کنکونٹلہ انیل اوتوتی ونئے گذشتہ 3 ماہ سے حضورآباد میں لارڈ لاجیک پرائیوٹ کمپنی کے نام فلپ کارٹ کورئیر بوائز کے طور پر کام کر رہے تھے اور جلدی دولت مند بننے کی لالچ میں آن لائین آرڈر کے سامان کو بڑی چالاکی سے نکال کر اس کی جگہ چپل، پتھر کوئی وزنی چیزیں روٹی وغیرہ ڈالکر پھر اسے پیاک کرکے ڈلیوری دیتے ہوے اصل سامان جو کہ چوری شدہ ہے دوسروں کو فروخت کررہے تھے اس دوران وہ یوٹیوب کے ذریعہ جرائیم کے عادی بن گئیاس بات کا انکشاف حضور آباد قصبے کے رہائشی نوین کی شکایت کے بعدہوا جو مشتبہ فلپ کارٹ کمپنی میں حیدرآباد مرکز کے لیے ٹیم لیڈر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق حضورآباد رورل سب انسپکٹر ایرلہ کرن اپنی خصوصی ٹیم عملے کے ہمراہ آج صبح تقریبا 12 بجے سیدا پور بس اسٹینڈ پر پہنچ گئے جبکہ ملزمان اسی طرح کے جرائم کے لیے کسی اور جرم کا انتظار کر رہے تھے۔اس دوران ان پر شک کرکے پکڑلیا گیا * ملزمان سے ضبط شدہ اشیاء لیپ ٹاپ8 کیمرے.4گھڑیاں5۔موبائل فون,5 ایئر پوڈز.04وائرلیس چارجر۔01سونی میوزک سسٹم. 01۔ نائکی جوتے3 روڈ سٹار جیکٹ. 01ایپل پنسل. 01کل قیمت کا تخمینہ.. 900000/-کے مالیت کے اشیاء تھے موپو نوین ولد سوامی، 24، سالہ، ٹیم لیڈر، لارج لاجک پرائیویٹ لمیٹڈ، حیدرآباد کی شکایت پر مجرمان کو گرفتار کرکے کیس درج کیا گیا ۔ حضور آباد اے سی پی کوٹلہ وینکٹ ریڈی نے ملزمان کو پکڑنے میں ان کی کوششوں کے لیے حضور آباد رورل سی آئی ایرلا کرن، بندہ پرشانت راؤ، ٹرینی روپتی، کانسٹیبل راجو، پارتھارتھتی، کمار، رنجیت اور ستیش کو مبارکباد دی۔