حیدرآباد۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی 18 اور 19 اکٹوبر کو حضورنگر میں کانگریس کے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ ریونت ریڈی کی انتخابی مہم کے کوآرڈینیٹر کے مانوتا رائے نے بتایا کہ ریونت ریڈی کانگریس امیدوار پدماوتی ریڈی کی تائید میں روڈ شو کا اہتمام کریں گے۔ 18 اکٹوبر کی صبح جان پاڑ درگاہ سے روڈ شو کا آغاز ہوگا۔ پالاکا ویڈو، نیریڈوچرلا، گریڈے پلی سے شام 6 بجے مٹم پلی میں روڈ شو اختتام کو پہنچے گا۔ انتخابی مہم کے آخری دن صبح 9 بجے چنتالاپالیم سے روڈ شو کا آغاز ہوگا۔ 11 بجے میلاچیرو میں جلسہ عام کے بعد ایک بجے دن حضور نگر میں اختتامی جلسہ منعقد ہوگا جس میں ریونت ریڈی کے علاوہ اتم کمار ریڈی اور پدماوتی ریڈی شرکت کریں گے۔