پیرس : فرانس میں بروز ہفتہ اس اسکول ٹیچر کو باقاعدہ طور پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، جسے اپنی کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے پر ایک سال قبل قتل کر دیا گیا تھا۔ سیموئل پیٹی کی یاد میں آج کئی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پیٹی کے اہل خانہ پیرس کے صدارتی محل میں صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملاقات کریں گے۔ جمعے کو ملک بھر کے اسکولوں میں پیٹی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔ سیموئل پیٹی کو ایک مشتعل چیچن نژاد تارک وطن نے گزشتہ برس قتل کر دیا تھا۔ اس قتل کے بعد فرانس بھر میں آزادی اظہار رائے کے حق میں ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔