حضور آباد انتخابی مبصر نے رائے شماری مرکز کا معائنہ کیا

   

حیدرآباد۔ 5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حضور آباد ضمنی انتخاب کیلئے عام مبصر ڈاکٹر اوم پرکاش اور پولیس مبصر انوپم اگروال نے کلکٹر آر وی کرنن کے ساتھ ایس ایس آر گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج میں رائے شماری مرکز کا معائنہ کیا ۔ پولنگ کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو رکھنے کیلئے آڈیٹوریم ‘ کلاس رومس اور انڈور اسٹیڈیم کا بھی معائنہ کیا گیا ۔ حضور آباد میں 30 اکٹوبر کو رائے دہی ہونے والی ہے ۔ پولنگ مبصرین نے کالج کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔ عہدیداروں نے ستاواہنا یونیورسٹی گیسٹ ہاوز کا بھی معائنہ کیا ۔