حضور آباد ضمنی چناؤ پر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی

   

حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) حضور آباد ضمنی چناؤ کیلئے الیکشن کمیشن اعلامیہ پر پھر سیاسی حلقوں میں مختلف اطلاعات گشت کر رہی ہے ۔ ٹی آر ایس و بی جے پی قائدین جو انتخابی مہم میں مصروف ہیں ، ان کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن جلد اعلامیہ جاری کردے گا ۔ واضح رہے کہ کمیشن نے ضمنی چناؤ پر تلنگانہ حکومت سے موقف کی وضاحت طلب کی تھی ۔ چیف سکریٹری نے کورونا صورتحال کے پیش نظر الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی جس کے بعد کمیشن نے حضور آباد کو چھوڑ کر دیگر ریاستوں کے اسمبلی ضمنی چناؤ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تاہم گزشتہ دو دن سے اچانک دوبارہ الیکشن کی اطلاعات گشت کرنے لگی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی قائدین نے مرکز سے عاجلانہ انتخابات کی خواہش کی کیونکہ تاخیر سے بی جے پی کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔ کہا گیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے 17 ستمبر کو دورہ نرمل کے بعد الیکشن کمیشن اعلامیہ جاری کرسکتا ہے ۔R