حضور آباد میں آج کانگریس کا پرچہ نامزدگی

   

حیدرآباد۔7 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے سلسلہ میں کانگریس امیدوار بی وینکٹ کل 8 اکتوبر کو 12 بجے دن پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس موقع پر صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ، رکن کونسل جیون ریڈی ، رکن اسمبلی سریدھر بابو ، سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر ، اے آئی سی سی سکریٹری سرینواسن کرشنن اور ضلع کے اہم قائدین شرکت کریں گے۔ پارٹی ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ کے مطابق پرچہ نامزدگی کے بعد ریونت ریڈی ، کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ر